30 August 2011

عید الفطر کی سنتیں

 
عیدکی سنتیں
 

             (1) شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے زیب و زینت اختیار کرنا۔
             (2)  غسل کرنا۔
             (3)  مسواک کرنا۔
             (4)  جو بہترین کپڑے موجود ہوں وہ پہننا (نئے کپڑے پہننا ضروری نہیں ) 
             (5)  خوشبو لگانا۔ 
             (6)  عید کی صبح جلدی اٹھنا۔
             (7)  عید گاہ بہت جلدی جانا۔
             (8)  عید گاہ جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھانا۔
             (9)  عید گاہ جانے سے پہلے فطرانہ دینا (سنّت یہی ہے کہ نماز سے  پہلے دیں اگر عید کی نماز سے پہلے  نہ دیں تو بعد میں دے دینا چاہیے)    
             (10) عید کی نماز محلے کی مسجد کی بجائے عید گاہ میں پڑھنا۔
            (11) عید گاہ پیدل جانا۔
            (12)  ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔  
            (13)   راستے میں تکبیرات عید 
         الله اکبر۔ الله اکبر۔ لا الہٰ الا اللھ ۔ الله اکبر۔ الله اکبر۔  وللہ الحمد 
            آہستہ آواز میں پڑھنا   
ہدایہ جلد ١ صفحہ ١٥١




TAGS: EID MUBARAK SUNNAT PAKISTAN TAKBEERAT EIDGAAH NAMAZ EID-UL-FITR EID 2011         

15 August 2011

پراثر اصلاحی کتابچے از جناب سلیم رؤف

شیطان سے انٹرویو۔ پڑھنے یا ڈ اون لووڈ کرنے کیلۓ یہاں کلک کریں


اور میں مر گیا۔ پڑھنے یا ڈ اون لووڈ کرنے کیلۓ یہاں کلک کریں



اللہ سے جنگ۔ پڑھنے یا ڈ اون لووڈ کرنے کیلۓ یہاں کلک کریں



بازار ضرور جاؤں گی۔ پڑھنے یا ڈ اون لووڈ کرنے کیلۓ۔ یہاں کلک کریں



  ننھا مبلغ۔ پڑھنے یا ڈ اون لووڈ کرنے کیلۓ یہاں کلک کریں



واہ رے مسلمان۔  پڑھنے یا ڈ اون لووڈ کرنے کیلۓ یہاں کلک کریں


نایاب ہیرا۔  پڑھنے یا ڈ اون لووڈ کرنے کیلۓ یہاں کلک کریں

08 August 2011

Namaz e Tasbeeh ki Fazeelat aur Triqa:



نمازتسبیح ایک عظیم الشان نفل نماز ہے۔ اس کی اہمیت کے اندازے کے لیے ابو داؤد کی  درج ذیل حدیث ملاحظہ ہو کہ  حضور صلی اللہ علیہ  والہ وسلم نے اپنے محبوب چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو کتنی تاکید کے ساتھ اس نماز کو ادا کرنے کا حکم فرمایا



. احادیث میں اس نماز کے دو طریقے بیان ہوے ہیں

پہلا طریقہ

نمازتسبیح کی تسبیح: سبحان الله   و الحمد للہ   ولا الہٰ الا اللہ   والله اکبر

نمازتسبیح کے نیت سے 4 رکعات نفل نماز اس طرح پڑھے


سوره فاتحہ اور کوئی سورت کے بعد 15 بار یہ تسبیح  پڑھیں۔
پھر رکوع میں سبحان ربّی العظیم  کے بعد 10 بار۔.
 پھر رکوع سے کھڑے ہو کر ربنا لک الحمد کے بعد 10 بار۔
 پہلے سجدے میں سبحان ربّی اعلی کے بعد 10 بار۔
دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھہ کر 10 بار۔
دوسرے سجدے میں 10 بار۔
دوسرے سجدے سے الله اکبر کہتے ھوئے اٹھے اور کھڑے ہونے کی بجائے بیٹھہ جائے اور 10 بار مندرجہ بالا تسبیح پڑھ کر الله اکبر کہے بغیر کھڑا ہو جائے۔
اسی طرح 4 رکعات مکمل کریں۔

نوٹ: دوسری رکعت کے  دوسرے سجدے کے  بعد پہلے 10 بار تسبیح پڑھیں پھر التحیات پڑھیں۔.



دوسرا طریقہ

سبحانک اللھم کے بعد اور الحمد للہ سے پہلے 15 بار یہ تسبیح پڑھیں۔.
پھر الحمد للہ اور سورت کے بعد 10 بار تسبیح پڑھے۔
پھر رکوع میں سبحان ربّی العظیم  کے بعد 10 بار۔
 پھر رکوع سے کھڑے ہو کر ربنا لک الحمد ک بعد 10 بار۔
 پہلے سجدے میں سبحان ربّی اعلی کے بعد 10 بار۔
دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھہ کر 10 بار۔
دوسرے سجدے میں 10 بار۔
دوسرے سجدے کے بعد سیدھا دوسری رکعت کے لیے کھڑے ھو جائیں۔ 

اس طرح ہر رکعت میں 75 بار تسبیح اور 4 رکعات میں 300 بار  تسبیح ہو جائے گی۔

متعلقہ مسائل

چاروں رکعات اکٹھی پڑھیں، اور ہر  رکعت میں الحمد للہ کے  بعد سورت بھی پڑھیں۔ 


مکروہ وقت کے علاوہ رات دن میں کسی بھی وقت نمازتسبیح پڑھی جا سکتی ہے، مگر زوال کے بعد یعنی دن 12 بجے کے بعد  پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔.


اگر کسی جگہ تسبیح پڑھنا بھول جائے تو دوسرے رکن میں پڑھ لیں. مثلا اگر رکوع میں تسبیح پڑھنا بھول جائے تو سجدے میں رکوع کی تعداد بھی مکمل کر لیں، یعنی 20 بار تسبیح پڑھ لیں۔


اسی طرح پہلے سجدے میں تسبیح بھول جائیں تو دوسرے سجدے میں تعداد پوری کر لیں۔ اور اگر دوسرے سجدے میں بھول جائیں تو اگلی رکعت  میں کھڑے ہو کر تسبیح کی تعداد پوری کر لیں۔ مگر رکوع سے اٹھہ کر اور دو سجدوں ک درمیان تسبیح کی قضا نہ کریں یعنی ان جگہوں پر 10 بار سے زیادہ تسبیح نہ پڑھیں۔  اسی طرح دوسرے سجدے کے بعد بھی  بھولی ہوئی تسبیح کی قضا نہ کریں۔

حوالہ: فضائل ذکر، صفحہ 200 از شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی صاحب رحمت اللہ علیہ 

02 August 2011

how Do Qadyanis use Girls to Spread AIDS Virus among the Pakistani Muslims?

 

یہ تحریر ہفت روزہ ضرب مومن ، کراچی کے مشہور کا لم نگار اور دجال کون؟ کب؟ کہاں؟  نامی کتاب کے مصنف مفتی ابو لبابہ شاہ منصور صاحب کی ہے جو ضرب مومن میں "اسرائیل سے قادیان تک پھیلی ہوئی ابلیسی تحریک" کے نام سے شا ئع ہوچکی ہے۔